خشوگی کا قاتل کون سعودی عرب پرعالمی دباؤ بڑھنے لگا

خشوگی قتل کے درپردہ عوامل تا حال سامنے نہیں آ سکے، سعودی حکام تعاون کریں،برطانوی شہزادہ

منگل 13 نومبر 2018 13:47

خشوگی کا قاتل کون سعودی عرب پرعالمی دباؤ بڑھنے لگا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) برطانوی وزیر خارجہ سعودی عرب کو جمال خشوگی قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون پر اکسانے کے لیے ریاض پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے بعد جیریمی ہنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری خشوگی کے ہولناک قتل پر متفق ہے اور یہ ناقابل قبول ہے کہ خشوگی قتل کے درپردہ عوامل تا حال سامنے نہیں آ سکے، سعودی حکام کو چاہیے کہ ترکی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کریں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو پیغام دیا کہ امریکا خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کرے گا اور سعودی عرب کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔