یونان کے عجائب گھروں و آثار قدیمہ کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

منگل 13 نومبر 2018 13:54

یونان کے عجائب گھروں و آثار قدیمہ کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) یونان کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2018 ء کے پہلے سات ماہ (جنوری تا جولائی) کے دوران عجائب گھروں کی سیر کرنے والے افراد کی تعداد 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.6 فیصد جبکہ ٹکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 12.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آثار قدیمہ کے مقامات کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں اس عرصے کے دوران 16.2 فیصد اور اس مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں 15.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سات ماہ کے دوران ایکروپولیس عجائب گھر کی سیر کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ رہی جو 2017ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.7 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :