شاہ رخ خان نے فلم ’’بازی گر‘‘ کو اپنے کیریئر کی توضیع قرار دے دیا

منگل 13 نومبر 2018 14:04

شاہ رخ خان نے فلم ’’بازی گر‘‘ کو اپنے کیریئر کی توضیع قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’بازی گر‘‘ کو اپنے کیریئر کی توضیع قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’بازی گر‘‘ کی ریلیز کو 25سال مکمل ہونے پر وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ فلم کا ایک مکالمہ دہراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کبھی کبھی کچھ جیتنے کے لئے کچھ ہارنا بھی پڑتا ہے اور ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں جبکہ انہوں نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم ’’بازی گر ‘‘ میرے کیریئر کی توضیع ہے جس سے مجھے بہترین دوست ملے جبکہ انہوں نے ہدایت کاروں عباس، مستان، کاجول، شلپا شیٹھی اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا بھی کیا۔