کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ،ْ بختاور بھٹو زر داری

سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہے،کیوں ابھی تک سابق آمر گالف کورس میں پایا جاتا ہے ،ْٹوئٹ

منگل نومبر 14:10

کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے  ،ْ بختاور بھٹو زر داری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) سابق صدر آصف زارداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے میرے والد منگل کو بھی عدالت میں پیشی بھگت کر آئے ہیں۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منگل کو ہونے والی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں ضمانت پر رہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپورپیش ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

والد کی پیشی کے بعد بختاور بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے والد عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کیلئے گئے تھے ، کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے،میرے والد تو عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہے،کیوں ابھی تک سابق آمر گالف کورس میں پایا جاتا ہے،کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے واضح رہے کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی۔