ڈی سی دیر بالا نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا

منگل 13 نومبر 2018 14:28

ڈی سی دیر بالا نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا
دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو دیر جہان زیب خان نے یونین کونسل گنوڑی میں جاری پولیوہ مہم کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے مہم کے پہلے روز پولیو ورکرز کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور اس دوران مذکورہ یونین کونسل کے باشندوںکو پولیو قطروں کی اہمیت و افادیت سے بھی آگاہ کیا ، انھوں نے اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر انھیں تسلسل کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں ، انھوں نے پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش پایا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی زیر صدارت انسداد پولیو مھم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے تمام آفسران نے شرکت کی اجلاس میں تین روزہ پولیو مھم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورپولیو مہم احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :