ایران کو روسی طیارے خریدنے کے لیے بھی امریکا کی منظوری درکار ہو گی

منگل نومبر 14:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) ایرانی ایئرلائنز ایسوسی ایشن کے سکریٹری مقصود اسعدی سامانی نے کہاہے کہ روس واشنگٹن کی منظوری کے بغیر سوخوی ماڈل کا کوئی بھی طیارہ ایران کو فروخت نہیں کر سکے گا۔ اس کے لیے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ حاصل کرنا لازم ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سامانی نے بتایا کہ سوخوی طیاروں کے تقریبا 10 سے 15% پرزہ جات امریکا کے تیار کردہ ہوتے ہیں۔

لہذا امریکی وزارت خزانہ کے زیر انتظام تنظیم او ایف اے سی کی جانب سے جاری لائسنس لینا ضروری ہو گا۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ چار نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں ایران کی تیل کی صنعت اور بنکاری و مالیاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :