ایران کی تیل برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں، مشیر امریکی قومی سلامتی

منگل 13 نومبر 2018 15:11

ایران کی تیل برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں، مشیر امریکی قومی ..
سنگاپور سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت حقیقی دباؤ میں ہے اور امریکا اس پر شدت سے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں جنوب مشرقی ممالک کے گروپ آسیان کے اجلاس کے ضمن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس پر پابندیاں کڑے طریقے سے لاگو ہوں۔

جان بولٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کے ساتھ دوسری سربراہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں کئے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن کے مطابق متنازع آبی گزر گاہ میں جہاز رانی کی آزادی کے حوالے سے امریکا کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :