پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے ایبٹ آباد میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالہ سے مصروف دن گزارا

منگل 13 نومبر 2018 15:20

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے ایبٹ آباد میں سیاسی سرگرمیوں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے ایبٹ آباد دورہ کے موقع پر سیاسی سرگرمیوں کے حوالہ سے مصروف دن گزارا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان ایک روزہ دورہ پر ایبٹ آباد آئے، اس دوران انہوں نے ابرار سعید سواتی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا۔

بعد ازاں مقامی ہوٹل میں مختلف پارٹیوں کے کارکنوں اور عہدیداروں نے انہوں سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر صوبائی صدر نے ضلعی تنظیم کو بہت جلد شمولیتی پروگرام تشکیل دینے کی ہدایت کی جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکن و عہدیداران مستعفی ہو کر باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :