انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل اجلاس 25 نومبر کو میانمر میں منعقد ہوگا

منگل 13 نومبر 2018 15:36

انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل اجلاس 25 نومبر کو میانمر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف )کی جنرل کونسل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس 25 نومبر کو میانمر میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر مبارک الحیات کریںگے۔ اجلاس میں 55 ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سنوکر سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :