عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور حل میں اپنا کردار ادا کریں ،ْ وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت

ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی ،ْعمران خان کی گفتگو

منگل نومبر 15:50

عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور حل میں اپنا کردار ادا کریں ،ْ وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں ۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی سے تعلق رکھنے والی ارکان قومی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو پانی و سیوریج سمیت کراچی کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ کراچی پیکج کی پراگرس سے متعلق اجلاس کو بریف کیا وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور کراچی کے شہریوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیداکرنے سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔