دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا شادی کے موقع پر شاندار فیصلہ

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے تحائف عطیہ کرنے کی درخواست کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل نومبر 15:49

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ  کا شادی کے موقع پر شاندار فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی دعوت ولیمہ کی تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں ہو گی۔بالی وڈ جوڑی بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاصی پرجوش نظر آتی ہے۔دونوں کی شادی کی تقریب کا آغاز اٹلی میں ہو چکا ہے۔لیکن شادی پر کیمرے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک شادی کی کوئی بھی تصویر منظر عام پر نہیں آسکی۔

البتہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے تحائف عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے کوئی تحائف وصول کرنا نہیں چاہتے بلکہ انہوں نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں کوئی بھی تحائف دینے کی بجائے دیپیکا پڈوکون کی ذہنی صحت کی فلاحی تنظیم ’’دا لیو لو لاف فائونڈیشن‘‘کو اپنے نام، فون نمبر، ای میل اکائونٹ اور دیگر تفصیلات کے ہمراہ چیک فائونڈیشن کو عطیہ کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون 14اور 15نومبر کو اٹلی کے مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ممبئی واپس پہنچیں گے جہاں ان کے ولیمے کی 2 تقاریب ممبئی اور بنگلور میں منعقد کی جائیں گی جن میں سے جوڑی کے ممبئی میں 28 نومبر کو ہونے والے ولیمے کے کارڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں لکھا ہے کہ دیپیکا اور رنویر کی شادی کی خوشی میں ان کے ولیمہ میں شرکت کی درخواست ہے جو 28 نومبر کو ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل گرینڈ حیات میں رات 8بجے شروع ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آرہی تھیں کہ رنویر اور دیپیکا کے ولیمے کی تقریب یکم دسمبر کو ہوگی۔