کوئٹہ‘20 نومبر کے بعد ہیلمنٹ نہ پہنے والے موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا جائے گا،ڈپی ایس پی ٹریفک جاوید احمد خان

منگل 13 نومبر 2018 16:27

کوئٹہ‘20 نومبر کے بعد ہیلمنٹ نہ پہنے والے موٹر سائیکل سواروں کا چالان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپی ایس پی ٹریفک کوئٹہ جاوید احمد خان نے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریفک حادثات اور تیز رفتاری کے نتیجے میں اپنے جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں اس لیے 20نومبر کے بعد ہیلمنٹ نہ پہنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں چالان کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور اس ضمن میں کوئی دبائو یا سفارش برداشت نہیں کی جائیگی لہٰذا ٹریفک پولیس کوئٹہ کے تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے حفاظت کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتے وقت ہیلمنٹ پہن کرقانون کی پاسداری کرتے ہوئے پرامن اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :