شمالی کوریا میں بیس غیر اعلانیہ میزائل اڈے چالو ہیں ، امریکی تھینک ٹینک

منگل 13 نومبر 2018 16:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) امریکی تھینک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 20 غیر اعلانیہ میزائل اڈے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں قائم سنٹر فار سٹرٹیجک اور انٹرنیشنل سٹڈیز کی جانب یس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں غیر اعلانیہ میزائل اڈے چالو ہیں تاہم ان میں سے ابھی صرف تیرہ اڈوں کی شناخت ہوسکی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بعض تنصیبات کی مینٹینس اور انفراسٹرکچر میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے باوجود اس کے شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ شمالی کوریا نے سوہائی سیٹلائٹ تنصشیب کو ناکارہ بنا کر بڑے پیمانے پر میڈیا اور دیگر عالمی برادری کی توجہ حاصل کی ہے تاہم ابھی بھی اس کی غیر اعلانیہ جوہری میزائل تنصیبات امریکہ اورجنوبی کوریا کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔