ایران میں خوراک اور ادویہ کی درآمدات پر پابندیاں عاید نہیں کیں،امریکہ کی وضاحت

ایران خام تیل کی فروخت سے حاصل کردہ سو فی صد آمدن کو غیرملکی اکانٹس میں رکھے گا تبھی یہ استثنی ہوگا،بیان

منگل 13 نومبر 2018 16:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جریدے کے ایک مضمون کی مذمت کردی ہے۔اس میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ امریکا نے ایران پر خوراک اور ادویہ پر بھی پابندیاں عاید کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مضمون کے مندرجات کے مطابق مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کو مخاطب ہوکر کہا کہ اس کو واشنگٹن کی بات پر کان دھرنے چاہییں، ورنہ اس کے عوام کو قیمت چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

مریکی وزیر خارجہ نے اس کا اپنے سرکاری ٹویٹر اکانٹ پر جواب دیا اور اخبارکے مضمون پر تنقید کی ۔انھوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکا نے ایرا ن میں کبھی خوراک یا ادویہ یا انسانی ضروریات سے متعلق کسی چیز پر پابندیاں عاید نہیں کی ہیں ۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خام تیل کی فروخت سے حاصل کردہ سو فی صد آمدن کو غیرملکی اکانٹس میں رکھے گا اور وہ اس کو صرف انسانی ضروریات کی اشیا کی تجارت یا پابندیوں سے مستثنا اشیا اور خدمات کی دوطرفہ تجارت پر صرف کرسکتا ہے۔