ایمازون کا اپنے ہیڈکوارٹرز 2حصوں میں بانٹنے کا فیصلہ ،

نیویارک اور واشنگٹن میں قائم ہونگے 200 شہروں میں سال بھر سے تلاش کے بعد کمپنی نے نوکریوں، ترقی اور ٹیکس ریوینیو کو لانے کے لیے یہ فیصلہ کیا

منگل 13 نومبر 2018 16:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ایمازون نے اپنے ہیڈکوارٹرز کو 2 حصوں میں بانٹتے ہوئے امریکا کے شہر نیو یارک اور واشنگٹن میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آن لائن ریٹیل کا کاروبار کرنے والی کمپنی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا ہے۔200 شہروں میں سال بھر سے تلاش کے بعد کمپنی نے نوکریوں، ترقی اور ٹیکس ریوینیو کو لانے کے لیے نیو یارک میں کوئینز کے قریب لونگ آئی لینڈ اور واشنگٹن کے قریب کرسٹل سٹی ایریا میں 2 ہیڈ کوارٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ ہفتے جرنل اور نیو یارک ٹائمز میں بھی رپورٹس شائع کی گئی تھیں۔ان رپورٹس کے مطابق تقریبا 50 ہزار نوکریاں دونوں شہروں میں بانٹیں جائیں گی۔گزشتہ ہفتے جرنل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایمازون نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے ہیڈ کوارٹرز کو دو حصوں میں بانٹنے سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے جبکہ ٹرانسپورٹ جیسے کام کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ایمازون کو اس بات کا بھی خوف تھا کہ ہیڈ کوارٹر کو ایک جگہ بنانے سے انہیں اتنے انجینیئرز اور اسٹاف میسر نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ ایمازون کا ہیڈ کوارٹر فی الحال امریکا کے شہر سی ایٹل میں قائم ہی

متعلقہ عنوان :