کھوئی رٹہ :بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ ،ایک زخمی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی

منگل 13 نومبر 2018 16:54

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری ایک شخص زخمی پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ججوٹ بہادر میں بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے ججوٹ بہادر کا رہائشی چوہدری محمد یونس زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ پہنچایا گیاادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے خا موشی اختیار کر لی ۔

متعلقہ عنوان :