ہربے نامی اکائونٹس کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا درست نہیں،بے نامی اکائونٹس کو نام

جہانگیر ترین نے دیا ہے، مرتضی وہاب سوئس اکائونٹس کے بارے میں پتا نہیں کب سے باتیں ہورہی ہیں،منی لانڈرنگ کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، میڈیا سے گفتگو

منگل 13 نومبر 2018 17:36

ہربے نامی اکائونٹس کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا درست نہیں،بے نامی اکائونٹس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ ہربے نامی اکائونٹس کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا درست نہیں،بے نامی اکائونٹس کو نام جہانگیر ترین نے دیا ہے۔بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں مرتضی وہاب نے کہاکہ حکومت کی کوئی کارکردگی اور وژن نہیں ، 2013سے کہا جارہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ سے حکومت ختم ہونی والی ہے، حکومت باتیں نہ کرے عملی طور پر کام کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوئس اکائونٹس کے بارے میں پتا نہیں کب سے باتیں ہورہی ہیں،منی لانڈرنگ کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بے نامی اکائونٹ کو نام جہانگیر ترین نے دیا ہے،خان صاحب اور ان کے حواریوں سے بھی سوال ہونا چاہیے۔وفاق سمجھتا ہے اس طرح سے ہم ڈرا دھمکائیں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ہر قانون میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،نیب کا قانون کالا قانون ہے کیونکہ اسے آمر نے بنایا تھا۔