جوہی چاولہ کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار

13نومبر1967 کو پیدا ہونے والی اداکارہ جوہی چا ولہ نے فلمی سفر کا آغاز 1986میں فلم ’سلطنت‘ سے کیا ،ْ رپورٹ

منگل 13 نومبر 2018 17:43

جوہی چاولہ کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چا ولہ نے 51ویں سالگر ہ منائی ۔13نومبر1967 کو بھا رتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1986میں فلم ’سلطنت‘ سے کیا۔ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں جن میں’ اشوکا،چلتے چلتے اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

با لی وڈ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کو جوہی چا ولہ کی بہترین فلم قرار دیا جا تا ہے جس میں انھوں نے سپر اسٹار عامر خان کے مد مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر سب کے دل جیت لیے تھے۔اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنی دل موہ لینے والی مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت 1984میں انڈیا کا مقابلہ حسن جیت کر مس انڈیاکا ٹائٹل بھی اپنے نا م کیا۔70سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی جوہی چا ولہ کی کامیاب فلموں میں’ قیامت سے قیامت تک، ڈر، بول رادھا بول،ہم ہیں راہی پیار کے، ڈپلیکیٹ، یس باس، عشق، دراڑ، راجو بن گیا جنٹلمین،جھنکار بیٹس،تین دیواریں، بس اک پل،اور سن آف سردارسمیت دیگر زبانوں کی فلمیں بھی شامل ہیں جن کی بدولت انہیں کئی ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :