دیپکا پڈوکون اور ادا کارہ رنویر سنگھ (کل)شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

اٹلی کے خوبصور ت ترین مقام ’لیک کومو‘ میں تمام انتظامات مکمل ،ْ اسٹیج بھی سجاد یاگیا

منگل 13 نومبر 2018 18:01

دیپکا پڈوکون اور ادا کارہ رنویر سنگھ (کل)شادی کے بندھن میں بندھ جائیں ..
لیک کومو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) بالی ووڈ ادا کارہ دیپکا پڈوکون اور ادا کارہ رنویر سنگھ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جوڑے کی جانب سے گزشتہ ماہ شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، بالی ووڈ کی بڑی شادی میں محض رشتہ داروں اور قریبی دوست اخباب کو مدعو کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا اور رنویر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 10 نومبر کو اٹلی پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،یہاں تک کہ اسٹیج بھی سجا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی رسم لیک کومو میں ہوئی تھی، اس کے علاوہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جارج کلونی اور امل کلونی بھی یہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں 90 ہزار سیاحوں نے لیک کومو کا دورہ کیا تھا۔سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت 14 نومبر کو ہونے والی شادی میں سنگیت وغیرہ شامل ہے جبکہ 15 نومبر کو نارتھ انڈین انداز سے ان کی شادی ہوگی اور دونوں شادیاں اٹلی میں ہی ہوں گی تاہم ولیمہ کی تقریب اٹلی اور بھارت دونوں ممالک میں ہوگی

متعلقہ عنوان :