اسرائیل فوجی عدالت نے فلسطینی شہری کو 17 سال قید با مشقت ،35 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

منگل 13 نومبر 2018 18:09

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو 17 سال قید با مشقت اور 35 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران نے کہا کہ 20 سالہ مالک السعدہ کو17 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔کلب برائے اسیران کے مطابق الخلیل شہر کے حلحول قصبے سے حلحول کے رہائشی السعدہ کو اسرائیلی فوج نے 28 مارچ 2017ء کو حراست میں لیاتھا۔ اس پر اللد شہر میں یہودی آباد کاروںپر حملوں کا الزام عائد کیا گیا۔