آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی منشیات کے خلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایت

منگل نومبر 18:09

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی منشیات کے خلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے منشیات کے خلاف صوبائی سطح پر ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبائی سطح پر منشیات کے خلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایات جاری کرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت سندھ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ اپنی نگرانی/سپرویژن میں جنرل پبلک اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی اور فروخت میں ملوث گروہوں/کارندوں سمیت ایسے مذموم اور گھناؤنے فعل کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف انتہائی سنجیدہ اورمؤثراقدامات اُٹھاتے ہوئے بھرپور اور منظم کاروائی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ درج ذیل پروفارمے کے تحت متعلقہ ضلعوں کی سطح پرمجموعی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر 22:00 بجے تک cpocampaigns@gmail.comپر ای میل کریں۔