ْلیبیا نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ ہفتر نے پلرمو گول میز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

منگل 13 نومبر 2018 18:14

پلرمو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) لیبیا نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ ہفتر نے اٹلی کے جنوبی شہر پلرمو منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

پلرمو کانفرنس لیبیا میں قیام امن اور سیاسی استحکام کے لئے بلائی گئی ہے تاہم منگل کو خلیفہ ہفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پلرمو کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے البتہ پلرمو جائیں گے اور وہاں موجود راہنمائووں سے ملاقات کریں گے جن میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :