موٹاپا بالخصوص خواتین میں ڈپریشن کا باعث بنتا ہی, تحقیق

منگل 13 نومبر 2018 18:14

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق موٹاپا بالخصوص خواتین میں ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔یونیورسٹی آف سائوتھ آسڑیلیا کے ایک مطالعے کے مطابق موٹاپا جہاں بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے وہاں مردوں کی نسبت خواتین کی نفسیات پر زیادہ منفی اثرات مرتب کرتا ہے ،انہوں نے کہاکہ موٹاپے کی وجہ سے مردون کی نسبت خواتین کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں چاہے ان کو صحت کے دوسرے مسائل لاحق ہوں یا نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ انھوں نے موٹاپا نہ صرف دل کے امراض لاحق کرتا ہے اور ذیابیطس کا باعث بنتا ہے وہاں کینسر کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا باعث بھی بنتا ہے ۔تحقیق کے دوران حیران کن امر یہ معلوم ہوا کہ بہت زیادہ دبلے مرد خواتین کی نسبت زیادہ ڈپریشن میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔واضح رہے کہ آسڑیلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کے مطابق آسڑیلیا میں موٹے اٖفراد کی تعداد کل آبادی کے دوتہائی پر آ چکی ہے ۔