کوٹ قاضی کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

منگل 13 نومبر 2018 18:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) چکوال میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں عقل خان کراچی، بشری بی بی مانسہرہ اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہے، حادثہ میں دس افراد زخمی ہوئے۔حادثہ صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا جب ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس کی بریکیں فیل ہوگئیں اور بس قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔ زخمیوںکو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ قاضی پہنچایا گیا جبکہ ریسکیو1122نے بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔