انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ ، پیمز کلب کی فتح

منگل 13 نومبر 2018 19:01

انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ ، پیمز کلب کی فتح
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ 2018 ، پیمز کلب نے خلیل جمخانہ کلب کو ہراکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے پری کواٹر فائنل میچ میں پیمز کلب کے کپتان امین جان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ تیس اوورز میں 158 رنز بنائے ، ملک سلمان 35 ، دانیالکیانی 32 ، ماد کریم 26 اور اسد الله جونیئر نے 25 بنائے ، خلیل جمخانہ کلب کی طرف سے بابر علی نے چار ، عماد نے تین ، فواد،واجد اورذاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں دوسری اننگز میں خلیل جمخانہ نے تیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے خان سلام نے 35 ، عبدالله نی34 ، اور ذاکر نے 23 رنز بنائے پیمز کلب کی طرف سے مشیر رحمان نے تین ، دانیال کیانی ،اور اسد الله نے دو دو وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :