وزیر خارجہ کو کینیڈین ہم منصب کا فون، آسیہ بی بی کے معاملے پر گفتگو

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور وزیراعظم کی مثبت تقریر کو بھی سراہا ،ْترجمان دفتر خارجہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے ،ْوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

منگل نومبر 19:17

وزیر خارجہ کو کینیڈین ہم منصب کا فون، آسیہ بی بی کے معاملے پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ان کے کینیڈین ہم منصب نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا جس میں آسیہ بی بی کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی مثبت تقریر کو بھی سراہا۔ترجمان کے مطابق کینیڈین ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔