منشیات کیخلاف سندھ بھر میں ہفتہ وار مہم کا آغاز کیا جائے ،آئی جی سندھ کے احکامات

منگل 13 نومبر 2018 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبائی سطح پر منشیات کیخلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایات جاری کرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت سندھ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ اپنی نگرانی/سپرویژن میں جنرل پبلک اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی اور فروخت میں ملوث گروہوں/کارندوں سمیت ایسے مذموم اور گھناؤنے فعل کی سرپرستی کرنیوالے عناصر کیخلاف انتہائی سنجیدہ اورمؤثراقدامات اُٹھاتے ہوئے بھرپور اور منظم کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور درج ذیل پروفارمے کے تحت متعلقہ ضلعوں کی سطح پرمجموعی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بوقت22:00بجے تک [email protected]پر ای میل کریں ۔