پانچ ہزار جعلی اکائونٹ ظاہر ہوچکے ہیں جس سے اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے، حلیم عادل شیخ

انور مجید کی حکومت کے بیشتر وزرا جلد جیل جانے کی تیار ی کریں، پ پ اور ن لیگ والوں نے ملکی وسائل کو لوٹا ہے، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ

منگل نومبر 19:33

پانچ ہزار جعلی اکائونٹ ظاہر ہوچکے ہیں جس سے اربوں روپے منی لانڈرنگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ عادل ہائوس پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب پاکستان کا اہم ادارہ ہے کرپشن کے خلاف موثر کارروائیاں ہورہی ہیں جس سے چور لٹیروں کو تکلیف پہنچ رہی ہے، پانچ ہزار سے زائد جعلی اکائونٹس سامنے آچکے ہیں ملک کے اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر ممالک بھیج کر اپنی جائیدادیں بنائیں گی، پاکستان کی عوام کو پینے تک پانی میسر نہیں ہے سالوں سے باریاں لینے والے امیر تر بن گئے، نیب پی ٹی آئی کا دارہ نہیں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رہی ہے گی ہر اچھے کام کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

نواز لیگ اور پ پ والے نیب کے ہاتھ دھوکر پیچھے پڑ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے اداروں کے دھمکانہ بند کریں، کسی بھی پریشر میں نہیں آئیں گے نہ ہے چوروں کو این آر او ملے گا۔ سندھ میں انور مجید جیسے لوگوں کی وجہ سے نوجوان خودکشیاں کر ہے ہیںان کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن میں جیبیں نہیں ہوتی نہ ہی کفر میں دولت جاتی ہے جس طرح زرداری لیگ کے لوگوں نے عوام کے حقوق کھائے ہیں ان کو سزائیں ضرور ملیں گے۔ پی ٹی آئی ملک کی عوام کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔