Live Updates

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روز مندی کے بعد تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں4ارب87کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 13 نومبر 2018 19:33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روز مندی کے بعد تیزی، سرمایہ کاری مالیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی41100کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں 4ارب87 کروڑ روپے سے زائداضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت0.47فیصدکم اور49.44فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز مننفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 40760پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدحکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کے ایس ای100انڈیکس41302پوائنٹس سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

مسلسل مندی کے نتیجے میں چھوٹے سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروباری ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد بھی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نہیں آسکی، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں موجود ہے لیکن اسٹاک مارکیٹ میں قابل ذکر مثبت رحجان دیکھنے میں نہیں آیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس55.95پوائنٹس اضافے سی41152.28 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں4ارب 87کروڑ4لاکھ97ہزار855روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب95 ارب46 کروڑ12لاکھ 31ہزار264روپے ہوگئی ۔

منگل کومجموعی طور پر17کروڑ71لاکھ69ہزار377شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت8لاکھ57ہزار799 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت56.00روپے اضافے سی1771.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت49.80روپے اضافے سی2344.74روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی جوبلی لائف انشورنس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت30.90روپے کمی سی588.10روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت23.06روپے کمی سی465.65روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کولوٹے کیمیکلزکی سرگرمیاں2کروڑ18لاکھ45ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت86پیسے اضافی سی19.10روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ77لاکھ53ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.08روپے اضافے سی31.95روپے ہو گئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس1.34پوائنٹس اضافی سی19709.04پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس66.11 پوائنٹس اضافی سی70588.61پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس35.05پوائنٹس اضافی سی29851.60پوائنٹس پر بند ہوا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات