بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگاہوگیا

منگل 13 نومبر 2018 19:33

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1207ڈالرسے گھٹ کر1198ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں42روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61000روپے سے بڑھ کر61050روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52298روپے سے بڑھ کر52340روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔