وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، آنے والے دنوں میں لوگوں کو اس کے بارے میں اچھی خبریں ملیں گی

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل نومبر 19:33

وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، آنے والے دنوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، آنے والے دنوں میں لوگوں کو اس کے بارے میں اچھی خبریں ملیں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پہلے 100 روزہ پلان پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کے اندر وسائل کا استعمال مناسب طریقے سے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ دھرنے کے مسئلے کو تین دن کے اندر پرامن طریقے سے حل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو قبول کیا جائے گا اور اسے نافذ بھی کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر کوئی مقدمات درج نہیں کرائے۔