خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

منگل نومبر 19:48

خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا اور یہ دعوی کیا کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن) کیخلاف ایک پارٹی بن چکے ہیں اور ان کی موجودگی میں شفاف انکوائری کی امید نہیں ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ ڈی جی نیب لاہور (ن) لیگ کے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہا ہے اور ٹی وی پروگرام میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کر رہے۔درخواست میں بتایا کہ انکوائری تبدیل کروانے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی لیکن چیئرمین نیب کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور درخواست پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے استدعاکی کہ ان کیخلاف ڈی جی نیب لاہور سے انکوائری واپس لے کر کسی غیر جانبدار افسر کے سپرد کی جائے۔