پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر (کل) ہوگا

منگل 13 نومبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام ’تشکیل جدید الٰھیات ِ اسلامیہ‘ اقبال کا ایک تاریخ ساز فکری کارنامہ کے موضوع پر اقبال میموریل لیکچر کل بروز ( بدھ ) کو صبح 11:30پر الرازی ہال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔