ایس ایس پی رورل طاہر خان کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا

ایس ایس پی رورل طاہر خان دراوڑ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل نومبر 18:40

ایس ایس پی رورل طاہر خان کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا
کابل (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 نومبر 2018ء ) :اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی رورل طاہر خان کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی طاہر خان دراوڑ کا تعلق خیبر پختونخواہ پولیس سے تھا۔کچھ روز قبل وہ اسلام آباد دورے پر تھے کہ ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔پولیس کی جانب سے بہت کوشش کے باوجود بھی وہ اسلام آباد سے برآمد نہ ہوئے ۔

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ پھیلاتے ہوئے اس کیس کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی ۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس انکا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ایس ایس پی رورل طاہر خان خٹک کو قتل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی طاہر خان درواڑ کو افغانستان میں قتل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انکو اغوا کر کے افغانستان لے جایا گیا تھا جہاں انکو صوبے ننگرہار میں قتل کیا گیا۔اس خبر کی تصدیق ہوتے ہی پاکستانی حکام کی جانب سے افغان حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔امید ظاہر کی جارہئ ہے کہ ایس ایس پی طاہر خان درواڑ کے جسد خاکی جلد ہی پاکستان لایا جائے گا جہاں انکی میت انکے لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔