Live Updates

(ق)لیگ کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مکمل حمایت کر رہی ہے،طارق بشیر چیمہ

ہمارے اتحادیوں کو یقین ہے وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو بحران سے باہر نکالیں گے، انٹرویو

منگل 13 نومبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ (ق)لیگ کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کو یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو بحران سے باہر نکالیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیرونی ممالک کے کامیاب دوروں اور حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوںکی وجہ سے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لائیگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت کے تحت کابینہ کے اراکین مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولت دینے کے لیے موثر طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ( ق)لیگ کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کو یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو بحران سے باہر نکالیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات