اے این ایف نے ضبط شدہ گاڑیوں کو نیلام کرکے 12 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع کرادیئے

منگل 13 نومبر 2018 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) انسدا د منشیات فورس نے منشیات فروشوں کی 4 سال کے دوران589 گاڑیاںضبط کیں جن کو نیلام کرکے 12 کروڑ 11لاکھ رروپے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے گئے۔ وزرات داخلہ کے دستاویز کے مطابق گزشہ چار سال 2014-18ء کے دوران انسداد منشیات فورس نے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران ان گاڑیوں کو تحویل میں لیکر ضبط کیا تھا۔

بعدازاں ان ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کرکے حاصل ہونیوالی رقم قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قومی خزانے میں جمع کروائی دی گئی۔ دستاویز کے مطابق سال 2014ء میں 200گاڑیاں منشیات فروشوں سے قبضہ میں لی گئیں اوران گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 27,855,911 روپے حاصل ہوئے جوکہ قومی خزانہ میں جمع کروادیئے گئے جبکہ سال 2015ء میں انسداد منشیات فورس کی طرف سے 183 تحویل میں لی گئیں اور ان گاڑیوں کو نیلام کیاگیاتو 032,395 18 روپے حاصل ہوئے جوکہ قومی فنڈ میں جمع کروادیئی گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سال 2016ء کے دوران انسداد فورس کی طرف سے ضبط ہونیوالی 143 گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 48164785 روپے حاصل ہوئے جوکہ قومی خزانہ میں جمع کروادیئے گئے جبکہ سال 2017ء میں ضبط کی گئی 38 گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 13,766,755روپے حاصل ہوئے جوکہ قومی خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔اسی طرح رواں سال 2018ء میں 15اکتوبر تک انسداد منشیات فورس کی طرف سی25 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور انکی نیلامی کے بعد 13,766,755روپے حاصل ہوئے جن کو قومی خزانہ میں جمع کروادیاگیا۔

وزرات داخلہ کے ایک آفیسر کا ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت میں کہناتھا کہ ایس آر او/2013 198(I)کے طریقہ کار کے مطابق ،ضبط کی گئی اور تحویل میں لی گئی گاڑیوں کی نیلامی کی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ سی این ایس ایکٹ 1997ء کے عنوان سے منشیات پر قانون سازی پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 5442 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی گئیں اور 6494افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :