صدر مملکت سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کی ملاقات

سلیم سیف اللہ کی عارف علوی کو ملکی بین الاقوامی مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت

منگل نومبر 20:07

صدر مملکت سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے صدر مملکت کو دسمبر میں ہونے والی 25 ملکی بین الاقوامی مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔