کوئٹہ تفتان دونوں ممالک میں ریلوے کے تعلقات کیلئے اہم ہے، سیکشن کی اپ گریڈیشن کی اشد ضرورت ہے، وزیر ریلوے کی ایرانی سفیر سے گفتگو

منگل نومبر 20:07

کوئٹہ تفتان دونوں ممالک میں ریلوے کے تعلقات کیلئے اہم ہے، سیکشن کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان دونوں ممالک میں ریلوے کے تعلقات کیلئے بہت اہم ہے، سیکشن کی اپ گریڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔منگل کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور، ڈی جی پلاننگ محمد یوسف اور ڈی جی ٹیکنیکل منور شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کوئٹہ۔تفتان سیکشن کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ کوئٹہ تفتان دونوں ممالک میں ریلوے کے تعلقات کیلئے بہت اہم ہے، اس سیکشن کی اپ گریڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں شخصیات نے ریلوے میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ادارے کے معاملات کو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنیکل کمیٹی بنانے پر رضا مندی ظاہر کی ۔

متعلقہ عنوان :