وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی ملاقات

بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں ،جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کریںگے‘عثمان بزدار

منگل نومبر 20:15

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی زین قریشی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں ۔جنوبی پنجاب کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے کریںگے۔

(جاری ہے)

ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی زین قریشی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بھر پور مینڈیٹ دیا۔حکومت عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔انہوںنے کہاکہ اب عملی اقدامات ہوںگے اور حقیقی تبدیلی آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے منتخب نمائندوں اورپارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقاتیں کروںگا۔