وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ذیابیطس سے بچائو اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل نومبر 20:15

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ذیابیطس سے بچائو اور علاج معالجے کے حوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذیابیطس سے بچائو اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا سمیت پاکستان میں کچھ عرصے سے ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول میں رکھنے اوراس سے بچاؤ کیلئے احتیاط سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

متوازن غذا کے استعمال، باقاعدگی سے سیر اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے محفوظ ر ہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کامقصد ذیابیطس سے بچائو کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں اور عوام کیلئے اس مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیرسے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ ذیابیطس سے آگاہی کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے استعمال سے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔