محبت مصطفی ایمان کی اساس اور مسلمان کا سرمایہ حیا ت ہے،شاہ عبد الحق

میلاد النبی مرکزی جلوس وجلسہ سے متعلق پریس کانفرنس( آج دفتر جماعت اہلسنّت کراچی میںہو گی

منگل 13 نومبر 2018 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ محبت مصطفی ایمان کی اساس اور مسلمان کا سرمایہ حیا ت ہے۔اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے مسلمان نبی کریم کی سیرت اپنائیں اور میلا د منا ئیں۔ میلا د مصطفی کی محا فل کا انعقاد محبت رسول کے اظہا ر کا ذیعہ اور دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی ،عدل و انصاف ،احترام اانسانیت کا پیغام پہنچانا میلاد کا اولین مقصد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے تحت فوارہ چوک گارڈن میں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے مصطفی پر ا درود و سلام بھیجنا در حقیقت آپ کی ولادت با سعادت پر اظہا ر مسّرت و تشکر ہے ۔

(جاری ہے)

نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے ،بحرانو ں سے نجا ت کیلئے اسوہ رسول پر عمل کیا جائے۔

کانفرنس میں سید رفیق شاہ،مولانا سعید قاسمی،غفران احمد ،مفتی عبد الصمدترابی، عبد اللہ میمن،شفیع رانا قادری،سلیم عطاری،حافظ عمیر ترابی،ہاشم قادری،سعد ترابی بھی شریک تھے۔نیز ، کراچی میںعید میلاد النبی کے مرکزی جلوس و جلسہ اور دیگر امور سے متعلق آج دفتر جما عت اہلسنّت کراچی نزد پاکستان چوک شاہرہ لیاقت ،علامہ سید شاہ عبد الحق قادری جما عت اہلسنّت کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے ۔

جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام سمندر کی موجوں پرلانچوں کی میلاد ریلی 15 نومبربروزجمعرات دو پہر 12:30بجے کیما ڑی سے منو ڑہ ،جزیرہ بابا بھٹ ،جزیرہ شمس پیر اور مختلف جزیروں کا گشت کر تے ہو ئے کیما ڑی جیٹی پر اختتا م پذیر ہو گی،جس کی قیا دت علما ء و قائدین جما عت اہلسنّت فر ما ئیںگے ۔ جبکہ جما عت اہلسنّت کے تحت 15نومبر جمعرات بعد نماز مغرب دارالعلوم انوار القادریہ جمشید روڈ سے میلاد جلوس نکالا جائے گا جس کی قیادت مولانا الطاف قادری و دیگر علماء کریں گے۔