نیشنل بینک ICA سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح فوادمحسن کرینگے

منگل 13 نومبر 2018 20:20

نیشنل بینک ICA سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح فوادمحسن کرینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) نیشنل بینک کے تعاون سے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این بی پی ICA سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح آج بروز بدھ صبح9:00 بجے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈاسلام آباد پر ہو گا اس کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ اسلام آباد فواد محسن ہونگے اور افتتاح کرینگے اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے ایونٹ مینجر انورفاروقی ،علیم خان موسی ،مہتاب صدیقی اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر، سیکریٹری شکیل شیخ اور دیگر موجود ہونگے ۔