پنجاب بھرمیں876ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاںبحق993زخمی

منگل 13 نومبر 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں876روڈ ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ 993شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ جن میں406معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں411ڈرائیوز،22کم عمرڈرائیورز443مسافراور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت230متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 94 حادثات میں110متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 66حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل993متاثرین میں785مرد اور208خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں159فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور532افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ302زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں655 موٹر سائیکلز،123آٹو رکشے،83موٹر کاریں،52وین16مسافربسیں،27ٹرک اور 97 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔