مہران یونیورسٹی میں -’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی‘‘ کے عنوان سے پانچویں عالمی کانفرنس (کل ) شروع ہوگی

منگل 13 نومبر 2018 20:20

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورومیں -’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی‘‘ کے عنوان سے تین روزہ پانچویں عالمی کانفرنس بدھ کو مہران یونیورسٹی کے واٹر سینٹر میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور جامعہ مہران کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کرینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے سیکریٹری ڈاکٹر شیراز میمن کے مطابق مہران یونیورسٹی میں ’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی‘‘ کے عنوان سے ہونے والی اس پانچویں عالمی کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، ملائیشیا، مصر،آسٹریلیا، ترکی، آسٹریا، چائنا، جرمنی اور جنوبی کوریا سمیت ملکی و غیر ملکی تحقیق دان اور متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین خطاب کرینگے ۔کانفرنس میں ملک کی توانائی، ماحولیات اور پانی کے مسئلے پر بھی مقالے پیش کیے جائینگے اور سفارشات ترتیب جایئنگی۔