وائس چانسلر کا پنجاب یونیورسٹی طلبہ کو روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مارچ میں میگا جاب فیئر منعقد کرانے کا اعلان

منگل 13 نومبر 2018 20:23

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کو روزگار کی فراہمی کیلئے الرازی ہال میں سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ،پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، فوکل پرسنز اور طلبا ء و طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ طلباء و طالبات کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور متعلقہ شعبوں میں عملی تربیت سے آراستہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ انڈسٹری و اکیڈیما کے مابین روابط کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے گی۔اس موقع پر مارچ میں طلباء و طالبات کو متعلقہ شعبوں میں روزگار کی فراہمی کیلئے میگا جاب فیئرکے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔بعد ازاں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔