پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے پانچ سال تک کے عمر کے ہر بچے کو قطرے پلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،شاہدمحمود

منگل 13 نومبر 2018 20:33

پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے پانچ سال تک کے عمر کے ہر بچے کو قطرے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد محمودنے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے پانچ سال تک کے عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔یہ بات انہوں نے 12 نومبر سے جاری سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ منصور ارشد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کوارڈینیٹر ڈاکٹر مراد خان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ جاری سہ روزہ پولیو مہم کے دوران تقریبانا ایک لاکھ، 40 ہزار اور 38 بچوں کو پولیو کے قطرے پلایے جارہے ہیں اور اس کے لیے ٹوٹل 506 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 443 موبائل ٹیمیں ،21 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 6 ٹیمیں مختلف ہسپتالوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے ہیں اور اس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مکمل سکیورٹی کا بھی بندوبست کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری مہم کے حوالے سے منعقدہ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو سختی ہدایات کی ہے کہ اس مہم کے دوران ضلع میں5 سال کی عمر تک کوئی بھی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے کاتاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :