ایران : انقلامی عدالت نے فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث22 مجرموں کو اجتماعی طور پرتختہ دار پر لٹکا دیا

اہلخانہ کو آگاہ کردیا گیا ، تعزیتی اجتماع منعقد کرنے سے روک دیا گیا ، گرفتار کرنے کی دھمکی دے دی گئی

منگل 13 نومبر 2018 20:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ایران میںفوجی پریڈ پر حملوں میں ملوث 22 مجرموں کو اجتماعی طور پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔انقلابی عدالت نے پھانسی پر چڑھائے گئے افراد کے خاندانوں کو آگاہ کر دیا اہلخانہ کو تعزیتی اجتماع منعقد کرنے سے روک دیا گیا، گرفتار کرنے کی بھی دھمکی۔ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے بتایا ہے کہ ستمبر میں عرب اکثریتی شہر اھواز میں ایک فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث قرار دئیے جانیوالے 22 مجرموں کو اجتماعی طور پرتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اھواز میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے کارکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدالتی حکام نے سزا پانے والے ملزمان کے اہل خانہ کو بتایا کہ ان کے پیاروں کو جمعرات کے روز پھانسی دے دی گئی تھی۔سزا پانے والے ایک شخص کے قریبی عزیز نے کہا کہ ایران کی ایک انقلابی عدالت نے پھانسی پر چڑھائے گئے افراد کے خاندانوں کو طلب کیا اور ان کی موت کے تصدیق نامے حوالے کرنے کے بعد خبردار کیا کہ وہ ان کی تعزیت کے لیے کسی قسم کا اجتماع منعقد نہیں کریں گے۔ایسا کرنے کی صورت میں انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :