پاکستان مسلم لیگ (ق) کا وفد تین روزہ دورہ پر پرتگال پہنچ گیا

منگل 13 نومبر 2018 20:45

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کا وفد تین روزہ دورہ پر پرتگال پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سنیئر راہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، ترجمان ظہور پیلس حمیداللہ بھٹی تین روزہ دورہ پر پرتگال کے دارلحکومت لزبن پہنچ گئے لزبن پہنچنے پر پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیائ سید، میاں رخسار علی، چوہدری محمد اکرم کٹھانہ آف چیچیاں، چوہدری ثنائ اللہ گیگیاں، سید خالد عباس آف فتح پور، چوہدری سلمان اکرم، آصف ایوب، سید حسن بخاری آف کھیپڑانوالہ اور دیگر نے پرتپاک اسقبال کیا وفد اپنے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں سے ملاقات کرئے گا اور ق لیگ کی پرتگال میں تنظیم سازی کے حوالہ سے مشاورت کرئے گایاد رہے کہ جنرل الیکشن کے بعد یورپ بھر میں ایک بار پھر ق لیگ کو فعال اور متحرک کرنے کے لیے پارٹی قیادت کی دایت پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔