اسلام آباد سے اغواء ہونے والے ایس پی پشاور رورل طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا،

تصاویرسوشل میڈیا پر بھی وائرل معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کرسکتے، نیشنل سیکیورٹی اور کسی کی زندگی کی بات ہے ، شہریار خان آفریدی

منگل نومبر 20:45

اسلام آباد سے اغواء ہونے والے  ایس پی پشاور رورل طاہر  داوڑ کو افغانستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) اسلام آباد سے اغوائہونے والے ایس پی پشاور رورل طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کو 27اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طاہر خان داوڑ کے قتل کی تصاویرسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ طاہر خان داوڑ کا معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کرسکتے یہ نیشنل سیکیورٹی اور کسی کی زندگی کی بات ہے ۔

اوپن فورم میں بات نہیں کی جاسکتی ،طاہر خان داوڑ کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ اضا میں درج تھا۔