پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پیفین گرلز نیٹ بال کپ کے دوسرے روز مختلف میچز کا انعقاد،

انڈر 18 کیٹگری میں ٹرینٹی گرلز اسکول نے زیڈ انٹرنیشنل اسکول کو آٹھ گولز سے شکست دیدی

منگل 13 نومبر 2018 20:54

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پیفین گرلز نیٹ بال کپ کے دوسرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سٹی اسکول پی اے ایف کے تعاون سے پیفین گرلز نیٹ بال کپ کے دوسرے روز مختلف میچز کھیلے گئے، انڈر 18 کیٹگری میں ٹرینٹی گرلز اسکول نے زیڈ انٹرنیشنل اسکول کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گولز سے شکست دی۔ سٹی اسکول پی اے ایف اور سینٹ جوزف گرلز اسکول کا میچ آٹھ آٹھ گولز سے برابر رہا، حبیب گرلز اسکول نے سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد کو چار کے مقابلے 12 گولوں سے شکست دی۔

سٹی اسکول پی اے ایف (وائٹ) نے سٹی اسکول گلشن اقبال کو 4 کر مقابلے 9 گولز سے زیر کیا۔ سٹی اسکول گلشن اقبال نے سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد کو 6 کے مقابلے 7 گولز سے شکست دی۔ انڈر 18 کیٹیگری میں پول اے سے حبیب گرلز اسکول اور سٹی اسکول پی اے ایف (وائٹ) نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ پول بی سے سینٹ جوزف گرلز اسکول اور سٹی اسکول پی اے ایف (بلیو) نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈر 15 کیٹگری میں سٹی اسکول پی ای ایچ ایس نے سٹی اسکول پی اے ایف(وائٹ) کو 9 کے مقابلے 3 گولز سے شکست دی، حبیب گرلز اسکول(ریڈ) نے سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد(گرین) کو 2 کے مقابلے 9 گولز سے شکست دی، سٹی اسکول پی اے ایف (بلیو) نے سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد (ریڈ) کو ایک کے مقابلے میں 10 گولز سے شکست دی۔ پہلا سیمی فائنل حبیب گرلز اسکول (ریڈ) اور حبیب گرلز اسکول (وائٹ) کے مابین کھیلا گیا جسے حبیب گرلز اسکول (وائٹ) نے 2 کے مقابلے میں 9 گولز سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کے لیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سٹی اسکول پی اے ایف اور سٹی اسکول پی ای ایچ ایس کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں میچ 7-7 گولز سے برابر ہوگیا۔

پھر ایکسٹرا ٹائم میں سٹی اسکول پی اے ایف نے 7 کے مقابلے 11 گولز سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ ان میچوں کو انوار احمد، خالد پرویز، یاسر جاوید، شازیہ یوسف، عدنان غوری، صمد مسعود، کومل گیپسن، فہد علی پیرزادہ، سلمان احمد، منصور احمد بیگ، رامش خان اور حق نوازنے سپروائز کیا۔